Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائمری اساتذہ کے لیے ہائیر آرڈر تھنکنگ سکلز کی آن لائن تربیت 6 دسمبر 2025 سے شروع

پنجاب کے تمام پرائمری اساتذہ کے لیے ہائر آرڈر تھنکنگ اسکلز کی آن لائن تربیت 6 دسمبر 2025 سے شروع ہو رہی ہے، جس کا مقصد طلبہ میں تخلیقی سوچ، تجزیاتی صلاحیت اور مسئلہ حل کرنے کی مہارت کو فروغ دینا ہے۔ یہ تربیت چھ ماڈیولز پر مشتمل ہوگی۔

پہلے روز ہر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اپنے متعلقہ مراکز میں اورینٹیشن سیشن لے گا، جس میں اساتذہ کو ایل ایم ایس پر لاگ اِن کا طریقہ کار سمجھایا جائے گا اور وہ اپنا شناختی کارڈ نمبربطور لاگ اِن آئی ڈی استعمال کریں گے، اے ای اوز اس دوران تمام چھ ماڈیولز کی رہنمائی فراہم کریں گے جبکہ اساتذہ کم از کم پہلا ماڈیول موقع پر ہی مکمل کریں گے۔

باقی ماڈیولز 19 دسمبر تک مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ماڈیولز مکمل کرنے کے بعد اساتذہ سیکھے گئے طریقوں کو اپنی کلاسز میں عملی طور پر نافذ کریں گے اواے ای اوز سکولوں کے وزٹ کے دوران مشاہدہ اور فیڈبیک کے ذریعے اساتذہ کی مزید راہنمائی کریں گے تاکہ تربیت کے ثمرات طلبہ تک مؤثر انداز میں منتقل ہو سکیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button