Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کا این سی او سی کا دورہ

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، سینٹر پہنچنے پر ڈی جی این سی او سی نے انھیں کرونا وبا کی صورت حال پر بریفنگ دی۔
این سی او سی جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بریفنگ میں کرونا کے سدِ باب، ویکسین اور منیجمنٹ اسٹریٹجیز پر روشنی ڈالی گئی، جب کہ وزیر اعظم نے کرونا کی روک تھام کے لیے ادارے کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے صوبوں اور دیگر اداروں کی کرونا سے تحفظ کی کوششوں کی تعریف کی، انھوں نے ویکسینیشن کی تکمیل کے لیے بھرپور اقدامات کی ہدایت بھی کی۔
این سی او سی کے مطابق وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو ریٹائرمنٹ پر این سی او سی کی یادگار سے نوازا، انھوں نے لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی کوششوں اور خدمات کی تعریف بھی کی۔
وزیر اعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ این سی او سی نے کرونا کے خلاف قوم کی جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button