Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سرکاری کالجز میں پرنسپلز کی تعیناتی بڑا مسئلہ بن گئی

ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے پورٹل پر پرنسپلز کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے درخواستیں دینے کی تاریخ میں ایک مرتبہ پھر توسیع کر دی گئی، اب ان آسامیوں پر تیس ستمبر 2024 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق یہ تیسری مرتبہ توسیع کرنے کی وجہ پرنسپل بننے میں پروفیسر ز کی عدم دلچسپی ہے، انرولمنٹ کے ایشو پر موجودہ اعلیٰ افسران نے پرنسپلز کے ساتھ جو سلوک روا رکھا، بد سلوکیوں و بدتمیزیوں کے جو واقعات منظر عام پر آئے، جس کی وجہ سے اساتذہ دلبردشتہ ہیں جبکہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے بھی پرنسپلز کو تنہا چھوڑ دیا ہے۔

مضافاتی کالجوں میں ترقیاں روکی ہوئی ہیں، ان عوامل کے پیش نظر اساتذہ پرنسپلز بننے سے گریزاں ہیں اور مطلوبہ تعداد میں درخواستیں نہ آنے پر بار بار درخواستیں وصول کرنے کی تاریخ میں توسیع کرنا پڑ رہی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button