Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان سمیت پنجاب بھر میں آج 2 فروری سے پرائیویٹ سکولوں کے اوقات تبدیلی امکان

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی ہدایت پر بیشتر پرائیویٹ سکولوں نے آج پیر سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز صبح 8 بجے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئی ٹائم ٹیبل کے تحت چھوٹی جماعتوں کو ڈیڑھ بجے جبکہ بڑی جماعتوں کو دوپہر 2 بجے چھٹی دی جائے گی۔
واضح رہے کہ محکمہ تحفظ ماحولیات نے سموگ کی صورتحال کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار صبح پونے 9 بجے مقرر کیے تھے، تاہم پونے 9 بجے کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن 31 جنوری تک ہی نافذ العمل تھا۔
محکمہ تحفظ ماحولیات کے احکام کے مطابق پرائیویٹ سکولز کو اوقات کار میں تبدیلی کی اجازت حاصل ہے جبکہ اوقات کار کی پابندی صرف 31 جنوری تک تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب سکولز اپنے حالات کے مطابق اوقات کار ترتیب دے سکتے ہیں۔



















