پاکستان میں نجی تعلیمی اداروں کی تعداد بڑھنے لگی، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف
سرکاری تعلمی اداروں کی کمی نجی تعلیم اداروں کی تعدا د بڑھنے لگی۔
اس بات کاانکشاف اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی ایک رپورٹ میں کیاگیا۔
یونیسکو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کمی کے باعث نجی تعلیمی اداروں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، نجی تعلیمی اداروں کے فروغ سے سرکاری تعلیمی اداروں کو حقارت سے دیکھا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں 27 فیصد طلبا نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم جب کہ پاکستان میں یہ تعداد دگنی ہے، پاکستان میں غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک تہائی سے زیادہ طلباء نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں، نجی تعلیمی اداروں کے 45 اور سرکاری اسکولوں کے 25 فیصد طلبا ٹیوشن سینٹر بھی جاتے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں 92 طلبا کے لیے ایک استاد ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں میٹرک کے 59 فیصد طلبا اسکولوں کے علاوہ مختلف اکیڈمیز بھی جاتے ہیں، پاکستان میں اکیڈمیزاور ٹیوشن سینٹر کی فیس اضافی بوجھ ہیں۔