Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ریلوے کی نجکاری ملک سے غداری کے مترادف ہے، شیخ محمد انور

پاکستان ریلوے منی پاکستان ہے ، وحدت کی علامت اور چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ، ریلوے لاکھوں خاندانوں کو روزگار دے رہا ہے ، ریلوے کی بحالی پاکستان کی معیشت کی بحالی ہے، آج ریلوے کے 52 ارب روپے کے خسارے کی ذمہ دار افسر شاہی ہے ، ریلوے کو چلانے کیلئے ریلوے کی بحالی اور منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے حکومت ریلوے میں انویسٹمنٹ کرے ، ریلوے ٹریک 24 گھنٹوں میں سے 23 گھنٹے خالی رہتا ہے، اس ٹریک کو مصروف رکھنے کیلئے حکومت ملکی و غیر ملکی سطح پر انویسٹرز کو دعوت دے جس طرح موٹرویز اور ایکسپریس ویز کیلئے سالانہ اربوں روپے رکھے جاتے ہیں، اسی طرح ریلوے کی بحالی کیلئے بھی سالانہ بجٹ مختص کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ریلوے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے ملتان ریلوے اسٹیشن پر ایم او ڈی ، 450 ٹی ایل اے ملازمین ( TLA ) کو تنخواہوں کی ادائیگی ، ریگولر کرنے اور ملازمین کو ٹی اے ڈی اے بحال کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا 1993 میں مزدوروں کی آواز بند کرنے کیلئے اور مزدوروں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے ایم او ڈی لگائی گئی تھی مگر ریلوے پریم یونین کی جدوجہد سے عدلیہ کے ذریعے ہمیں فتح حاصل ہوئی اور آج بھی یہ کیس ہائیکورٹ میں موجود ہے، آج ریلوے کی ویرانی کی بڑی وجہ ملازمین کے ساتھ نا انصافی ہے، ریلوے ٹریک بوڑھے ہو چکے ہیں ، 2019 سے ریلوے ملازمین کو ٹی اے ڈی اے نہیں دیا گیا جب ریلوے کے مزدوروں کو کچھ نہیں ملا تو پھر چئیرمن سے لیکر افسروں تک سب کے TA/DA بند کئے جائیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ایل اے ملازمین ریلوے کی جان ہیں، یہ سکلڈ ورکرز ہیں جب سکلڈ ورکرز کو تنخواہیں اور ٹی اے ڈی اے نہیں دیا جائے گا تو پھر ریلوے کیسے چلے گی ، 1700 سو کلومیٹر ریلوے ٹریک 2019 سے بند تھا الحمداللہ آج ریلوے کے مزدوروں کی دن رات کی محنت سے سمہ سٹہ سے بہاول نگر تک ریلوے ٹریک کی بحالی پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ریلوے کا منافع 95 ارب روپے ہے مگر مزدوروں کو پھر بھی کچھ نہیں ملتا، حکومت ملازمین کے واجبات ادا کرنے کیلئے 15 ارب روپے فوری طور پر جاری کرے تاکہ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی جا سکے۔

اس موقع پر ریلوے پریم یونین ملتان ڈویژن کے صدر رانا محمد شریف ، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل ، میڈیا سیکرٹری محمد احسن ، نائب صدر رانا جاوید و دیگر عہدیداران اور ریلوے ملازمین بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button