کھیلتا پنجاب کےفاتحین کی تقریب پذیرائی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان ڈویژن بھر میں "کھیلتا پنجاب” کے تحت مخلتف کھیلوں کے فاتحین کی پذیرائی کی گئی۔
اس سلسلے میں محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام کھیلتا پنجاب کے تحت کھاڑیوں میں تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی، جس کی صدارت کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کی، اس موقع پر فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد فاروق نے ‘کھیلتا پنجاب’ پروگرام میں شامل کھلاڑیوں کی کارکردگی پر بریفننگ دی۔
کمشنر مریم خان نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پروگرام نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے اس سلسلے میں نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص بچیوں کو مخلتف کھیلوں میں شریک دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔
مریم خان نے کہا کہ حکومت پنجاب گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی موثر تربیت میں کردار ادا کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھیلتا پروگرام کے تحت تمام مقابلوں کا بھرپور انعقاد کیا گیا ہے جبکہ کھیلوں کے میدان آباد کرکے ہی نئی نسل کی اچھی آبیاری کرنا ممکن ہے۔ وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کھیلوں کے فروع کیلئے خصوصی فنڈز جاری کئے ہیں۔
قبل ازیں تقریب میں بیڈمنٹن ،فٹ بال سمیت مخلتف کھیلوں کے فاتحین میں شیلڈز اور میڈل تقسیم کئے گئے