Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : پرو وائس چانسلر کا مراسلہ، سینڈیکیٹ الیکشن متنازع ہوگئے

زکریا یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے الیکشن آج ہوں گے، 585اساتذہ اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کی چا ر سیٹیں جو اساتذہ کے لئے مختص ہیں، پر الیکشن آج ہورہے ہیں، پرو وائس چانسلر نے ایڈیشنل کنٹرولر زبیر خان کو ریٹرنگ آفیسر تعینات کردیا ہے، پروفیسر کی سیٹ پر پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ، اور ڈاکٹر آصف یاسین ، ایسوسی ایٹ کی سیٹ پر ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار اور ڈاکٹر شمزہ فاطمہ، اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر عثمان اور مستنیر افضل لودھی، جبکہ لیکچرر کی سیٹ پر محمد ساجد طفیل اور انجینئر وقاص ہاشمی میں مقابلہ ہوگا ۔
پولنگ دس بجے سے 4 بجے تک جاری رہے گی ۔

لیکچرر، اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسر کی نشست پر ووٹنگ کے لئے ووٹر لسٹ بھی جاری کردی گئی ، جس کے مطابق پروفیسر کی نشست پر 89 افراد اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ کےلئے 142 افراد اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے ، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر کے لئے 188 اور لیکچرر کے لئے 166 اساتذہ اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

الیکشن کےلئے چار پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں پولنگ بوتھ نمبر ون پروفیسرز کےلئے ہوگا، جس کے پریذائیڈنگ آفیسر اعجاز احمد اور پولنگ آفیسر محمد عارف ہوں گے۔

پولنگ بوتھ نمبر دو ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لئے ہوگا ، جس کے پریذائیڈنگ آٖفیسر شیخ ممتاز اور پی او محمد ادریس ہوں گے ۔

بوتھ نمبر تین اسسٹنٹ پروفیسر کےلئے ہوگا، جس کے پریذائیڈنگ آفیسر عبدالکریم بزدار اور پی او مقبول احمد ہوں گے ، بوتھ نمبر چار لیکچرر کےلئے ہوگا جس پر پریذائیڈنگ آفیسر محمد نواز اور پی او وسیم الہٰی ہوں گے ، جبکہ ریزرو عملے میں محمد محی الدین ہوں گے

دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات تاحال جاری نہ ہوسکے، جس کی وجہ سے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی اور رجسٹرار صہیب راشد خان اپنی سیٹیوں پر موجود ہیں، مگر پرو وائس چانسلر نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال شروع کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے انتظامی مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔

گذشتہ روز پرووائس چانسلر نے احکامات جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل کنٹرولر زبیر خان کو سینڈیکیٹ کا ریٹرنگ آفیسر تعینات کردیا

جبکہ یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق رجسٹرار ہی ریٹرنگ آفیسر ہوسکتا ہے جس کو وائس چانسلر تعینات کرتا ہے اگر وہ موجود نہیں ہے تو الیکشن منعقد نہیں ہوسکتے۔

اس فیصلے کے بعد دو اساتذہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اسد رضا گردیزی اور ڈاکٹر شہزادہ فہد قریشی نے پرووائس چانسلر کو مراسلہ بھی تحریر کیا کہ یونیورسٹی ایکٹ اور کلینڈر میں رجسٹرار ہی سکینڈیکیٹ کے الیکشن کرانے کا مجاز ہے ، ان کی غیر موجودگی میں الیکشن کا انعقاد نہیں ہوسکتا ہے ۔

اسلئے سات فروری کو ہونے والے الیکشن غیر قانونی ہون گے اس لئے الیکشن ملتوی کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ورنہ بڑے قانونی مسائل کا سامنا کرنا Search ہے مگر ان اساتذہ کی درخواست کو مسترد کردیا ۔

ایک اور ذرائع کاکہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے امیدواروں نے الیکشن کے انعقاد کے لئے پرو وائس چانسلر کو تحریری رضامندی دے دی ہے۔

جبکہ وی سی آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ پرو وائس چانسلر الیکشن کے فوری بعد سینڈیکیٹ کا اجلاس طلب کرنا چاہتے ہیں، جس کا ایجنڈا بھی تیار نہیں

ہوسکا اس طرح ہر گزرتے دن کے ساتھ یونیورسٹی کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں جبکہ یونیورسٹی کے آئنی ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکشن کے انعقاد کے بعد ہارنے والا امیدوار یونیورسٹی ایکٹ کے بنیاد پر عدالت سے رجوع کرسکتا ہے، جس کی وجہ سے مزید پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں ،

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button