Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر بشریٰ بیگ نے پی ایچ ڈی ریسرچ کا کامیاب دفاع کر لیا

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے آئی ایم ایس کی اسسٹنٹ پروفیسر بشریٰ بیگ نے پی ایچ ڈی ریسرچ کا کامیاب دفاع کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی اسسٹنٹ پروفیسر بشریٰ بیگ نے اپنی پی ایچ ڈی ریسرچ کا کامیاب دفاع کیا اور پی ایچ ڈی ڈگری کی حقدار قرار پائیں۔ان کی تحقیق کا عنوان “Influence of Religious Orientations on Luxury Consumption Intentions” تھا، جو پاکستان کے تناظر میں صارفین کے رویّوں، بالخصوص لگژری کنزمپشن، کو مذہبی رجحانات کے حوالے سے جانچنے پر مبنی ہے۔

یہ تحقیق ڈاکٹر محمد رضوان کی زیرِ نگرانی مکمل کی گئی، جبکہ امتحانی کمیٹی کے لیے ایکسٹرنل ایگزامنر کی حیثیت سے ڈاکٹر رضوان قیصر دانش (جامعہ پنجاب) نے خدمات انجام دیں۔

امتحانی کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر محمد نعمان عباسی تھے، جبکہ کمیٹی کے اراکین میں ڈاکٹر حسن بچہ اور آئی ایم ایس کے دیگر اساتذہ شامل تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button