Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈاکٹر عبد الستار ملک کابڑا اعزاز
انجنیئر ڈاکٹر عبد الستار ملک چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ زکریا یونیورسٹی ملتان و صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان پاکستان انجینئرنگ کونسل کے سالانہ انتخابات برائے 2024 کے آفیشل نتائج کے مطابق گورننگ باڈی کے ممبر منتخب ہو گئے۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عبد الستار ملک نے کہا کہ مخلص دوستوں بالخصوص بی زیڈ یو کے ڈیپارٹمنٹ آف الیکٹریکل انجینئرنگ ملتان کے فارغ التحصیل طلباء کی کوششوں اور دعاؤں سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے الیکشن رزلٹ کے مطابق گورننگ باڈی کا ممبر منتخب ہوگیا ہوں۔
پاکستان بھر کی اکیڈمک کمیونٹی اور انجینئرز کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا، انجنئیرنگ کونسل آف پاکستان کے پلیٹ فارم پر میرٹ اور شفافیت کی بالادستی کیلئے آواز بلند کروں گا۔