Breaking NewsEducationتازہ ترین
پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف علی کو تیسری بار نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کردیا گیا

چانسلر/ گورنر پنجاب نے زرعی یونیورسٹی ایکٹ کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹرمحمد آصف علی کو محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینا ت کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، وہ چا سال تک بطور وائس چانسلر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف علی کو تیسری بار وائس چانسلر کے عہدے پرتعینات کیا ہے، انہوں نے اپنے پہلے دو ادوار میں یونیورسٹی کو ایجوکیشن اور ریسرچ کے لحاظ سے پاکستان کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں میں شامل کروایا ، ان کو فاونڈر آف نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان بھی کہا جاتا ہے۔
وہ آج اپنے عہدے کا اچارج سنبھالیں گے ۔




















