جامعہ زکریا ملتان : پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اشفاق نے شعبہ سوشیالوجی کا چارج سنبھال لیا

زکریا یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اشفاق نے باضابطہ طور پر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی کا چارج سنبھال لیا، چارج سنبھالنے کے موقع پر شعبۂ سوشیالوجی کے سٹاف کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔
اس موقع پر لائبریرین سید شہزاد علی شاہ کی قیادت میں ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف نے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اشفاق کو مبارکباد دی تقریب میں راؤ محمد اعظم، سجاد حسین، محمد خضر عباس، جمیل عباسی، محمد فاروق، محمد رمضان اور کریم نواز بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اشفاق نے اس اعتماد پر وائس چانسلر اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شعبۂ سوشیالوجی کو جدید تحقیقی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا، اساتذہ اور طلبہ کے لیے سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا اور تحقیق و تدریس کے معیار کو مزید بہتر بنانا ان کی اولین ترجیحات ہوں گی۔
انہوں نے سٹاف کے تعاون پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی اشتراک سے شعبہ کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جایا جائے گا۔




















