پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل ڈین فیکلٹی آف فارمیسی زکریا یونیورسٹی تعینات

گورنر پنجاب /چانسلر کے احکامات پر پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کو ڈین فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ثمینہ افضل کی تعیناتی بطور ڈین تین سال کیلئے کی گئی ہے، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل 7 پی ایچ ڈی سکالرز، 40 ایم فل سکالرز کو سپروائز کر چکی ہیں، ان کے 60 ریسرچ پیپرز بین الاقوامی ریسرچ جرنلز میں شائع ہو چکے ہیں وہ گزشتہ 24 سال سے فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل کی صاحبزادی ہیں جو کہ فیکلٹی آف فارمیسی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے بانی اور پہلے ڈین رہ چکے ہیں
پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ افضل کی تعیناتی پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ اور فیکلٹی ممبران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔




















