پروفیسر ڈاکٹر محمد عذیر زکریا یونیورسٹی کے سب سے زیادہ بااثر شخص بن گئے
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عذیر سب بااثر شخص بن گئے ، ان کے پاس عہدوں کی کل تعداد 7 ہوگئی ۔
گورنر نے ممبر سینڈیکیٹ بھی لگادیا۔
ڈاکٹر محمد عذیر کی مدت ملازمت 31 جنوری 2024 ہے، گزشتہ روز گورنر نے ان کو ممبر سینڈیکیٹ تعینات کرنے کثانوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا، اور وہ آج سینڈیکیٹ کے اہم اجلاس میں شرکت بھی کریں گے ۔
اس طرح ڈاکٹرعذیر اس وقت ڈین آ ف فارمیسی، پروفیسر فارمیسی ، ڈین آف او ڈی ایل ، ممبر سینڈیکیٹ، چیئرمین فارما سٹیکل فارمیسی، ڈائریکٹر سکالر شپ سیل ، چیئرمین ایڈمیشن کمیٹی اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔
ان کی نئی تعیناتی پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے ، ایک طرف ان کی تعیناتی کو سراہا جارہا ہے، جبکہ دوسری طرف تنقید کی جارہی ہے کہ ایک شخص کو نوازنے کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟؟ ایک شخص کو اختیارات دے کر سسٹم کو جام کردیا گیا ہے ۔


















