Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایمرسن یونیورسٹی کے پروفیسر نے تعلیمی بورڈ ملتان کا چیئرمین بننے کےلئے درخواست ارسال کردی
ایمرسن یونیورسٹی کے پروفیسر محمد نواز پہلے بھی قائم مقام چیئرمین تعلیمی بورڈ رہ چکے ہیں، اس وقت ملتان بورڈ بغیر چیئرمین کے کام کررہا ہے، جس پر انہوں نے ایچ ای ڈی کو درخواست ارسال کردی ہے کہ وہ پہلے بھی یہ فرائض سر انجام دے چکے ہیں، اس لئے یہ ذمے داری ان کو سونپی جائے۔
واضح رہے 16 آگست کو حافظ قاسم کی مدت ختم ہونے کے بعد یہ سیٹ خالی چلی آرہی ہے، یہ کہا جارہا تھا کہ کمشنر ملتان کو اضافی چارج دیا جارہا ہے، تاہم ابھی تک کسی بھی یہ عہدے نہیں دیا گیا ہے۔