Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی جامعہ زکریا کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات۔ نوٹیفکیشن جاری

ملتان بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر انجینئر فرخ ارسلان صدیقی کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا، اس ضمن میں رجسٹرار آفس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال نے یونیورسٹی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات 16(4) (IV) استعمال کرتے ہوئے شعبہ مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی کو ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا۔

ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی شہرۂ آفاق یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی ہیں۔

بعد ازاں سنگاپور کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ادارے Nanyang Environmental & Water Research Institute میں بھی مُحقق کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ سال 2018 سے 2019 تک بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں جس دوران ان کا چھ ارب سے زائد مالیت کے پراجیکٹس کا انتظامی تجربہ رہا ہے۔

زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ اور افسران نے اس تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے۔ یاد رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی مُمتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button