پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر زکریا یونیورسٹی اور ایمرسن یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ہوں گے

صوبہ پنجاب کے گورنر/چانسلر کی ہدایت پر ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے زکریا یونیورسٹی ملتان اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرز کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری مراسلے کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال، وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو 11 جنوری 2026 سے 17 جنوری 2026 تک، سات دنوں کے لیے، ملائیشیا کے دورے پر جانے کی اجازت دی گئی ہے یہ چھٹی ان کی باقی چھٹیوں کے ایڈجسٹمنٹ کے تابع ہوگی، اگر وائس چانسلرز کی شرائط و ضوابط کے تحت حکومت کی طرف سے چھٹی کی منظوری حصہ نہ ہو تو ان سات دنوں کی تنخواہ کٹوائی جائے گی، جس کی کوئی مالی ذمہ داری صوبائی حکومت یا یونیورسٹی پر نہیں ہوگی۔
جبکہ ان کے جگہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساہیوال کو پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر اقبال کی غیر موجودگی کے دوران، زکریا یونیورسٹی ملتان اور ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر کے عہدے کی روزمرہ کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ہیں ۔




















