پروفیسر حمیرا فاروق ہاشمی کی ترقی، ڈگری کالج کی پرنسپل تعینات

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان میں تعینات پروفیسر حمیرا فاروق ہاشمی کو محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دیتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج اسپیشل ایجوکیشن ملتان تعینات کردیا
اس سے پہلے میڈم حمیرا فاروق ہاشمی 2020 میں بطور وائس پرنسپل پروموشن ملنے پر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان میں تعینات ہوئی تھیں جنکو بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات سے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا تھا۔
میڈم حمیرا فاروق ہاشمی نے گزشتہ 6 سالوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا اور کالج میں ڈگری کلاسز کے اجراء کے ساتھ گراں قدر خدمات انجام دیں ۔
فروری 2024 میں میڈم حمیرا فاروق ہاشمی نے گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے پروموشن سے متعلقہ ٹریننگ بھی مکمل کر لی تھی۔ 13 دسمبر 2025 کو پراونشل سیلکشن بورڈ کی میٹنگ میں سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مختلف کیڈرز کے 25 سربراہان ادارہ کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں پروموشن دی گئی جن میں ڈگری کالج کیڈر میں پنجاب بھر میں سر فہرست میڈم حمیرا فاروق ہاشمی ہیں۔
16 جنوری 2026 کو میڈم حمیرا فاروق ہاشمی نے سیکریٹری سپیشل ایجوکیشن کے جاری کردہ احکامات کے تحت بطور ریگولر پرنسپل گریڈ -19 گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خصوصی تعلیم ملتان کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر جملہ سٹاف ممبران نے ان کو مبارکباد دی اور پھول پیش کئے۔




















