Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پروفیسر جاوید ملک کا اعزاز۔۔۔آئی سی سی میں ٹیسٹ ریفری بننے والے دوسرے پاکستانی

ملتان سے تعلق رکھنے والے پروفیسر جاوید ملک نے پاکستان کے دوسرے آئی سی سی ٹیسٹ میچ ریفری بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم حسن راجہ کو یہ اعزاز حاصل تھا ۔

کریسنٹ کرکٹ کلب کی جانب سے پروفیسر جاوید ملک کے اعزاز میں تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ، جس میں ممبر قومی اسمبلی زین قریشی، ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم، سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالصبور، معروف صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم، ہانگ کانگ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر صدر شہزادہ سلیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا کہ پروفیسر جاوید ملک کا آئی سی سی ٹیسٹ میچ ریفری بننا پاکستان کے لیے اعزاز اور ان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاوید ملک کو جب ٹیسٹ میچ ریفری کا اعزاز حاصل ہوا تواس وقت انہیں کالج سے چھٹی دلوانے کے لیے گورنر سے سفارش کروانا پڑی ۔

کھیلوں کا فروغ موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر عامر کریم نے کہا کہ کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کے بہتر مواقع کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں جس کے لیے حکومت کے ساتھ پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔

چیف ایکٹیو سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالصبور نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 15 سرکاری کھیل کے میدانوں کی آپ گریڈیشن کے لیے کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس میں ملتان کے دو کرکٹ گراؤنڈ بھی شامل ہیں ۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ پی ایس ایل کے اختتام پر ملتان کا دورہ بھی کریں گے اور ملتان کے دو کرکٹ کی آپ گریڈیشن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کریں گے

چوہدری ذوالفقار انجم نے کہا کہ کھیل اور کھلاڑیوں کی بہتری کے لیے ہمارا ادارہ ہر وقت حاضر ہے اس موقع پر کریسنٹ کرکٹ کلب کی 60ویں سالگرہ کی مناسبت سے پرفارمنگ کرکٹرز کلب منتظمین اور مہمانوں میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی گئیں اور پروفیسر جاوید ملک کی سپورٹس خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button