Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

معروف ماہرِ تعلیم خواجہ مظہر الحق کو بڑی ذمےداری مل گئی

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق معروف ماہرِ تعلیم خواجہ مظہر الحق کو ریجنل ڈائریکٹر ملتان ریجن، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پی ای ایف) تعینات کر دیا گیا ہے، انہوں نے اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔
ان کی یہ تعیناتی ڈیپوٹیشن پالیسی 1998 کے تحت تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

خواجہ مظہر الحق اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ساؤتھ پنجاب، ریجنل پروگرام مینیجر قائدِ اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ ملتان ریجن، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز ملتان، سیکشن آفیسر لاہور، سینیئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ اور بطور پرنسپل اپنی خدمات بطریقِ احسن سر انجام دے چکے ہیں۔

سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ، سابق سی ای او ایجوکیشن ملتان شمشیر احمد خان، سابق ڈی ای او سیکنڈری شیخ محمد رفیق، سی ای او ایجوکیشن ساہیوال میاں خالد عالم، سینئر سماجی رہنما و ممتاز ماہرِ تعلیم میاں نعیم ارشد، ڈی ای او سیکنڈری اسکولز ملتان منور حسین کمال، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری ڈاکٹر عالیہ نکہت، ڈی ای او ایلیمنٹری مردانہ راؤ شمشاد علی، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان ڈاکٹر فاروق اکبر خان لغاری، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان راؤ شاہ محمد، ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ سکولز نزہت پروین، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل سٹی ملتان عفت مسعود، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل صدر ملتان ساجدہ حسین واہگہ، ڈپٹی ڈی ای او تحصیل شجاع آباد رانا محمد جاوید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محبوب اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک خادم حسین ارائیں، اسلم خان قیصرانی، میاں منیر احمد، بہاول قیوم، رانا جاوید مصطفیٰ اور ظفر خان بابر نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کہا کہ خواجہ مظہر الحق ایک ممتاز ماہرِ تعلیم، ذمہ دار آفیسر اور بہترین منتظم ہیں، انہوں نے مختلف عہدوں پر اپنی خدمات بطریقِ احسن نبھائی ہیں۔

امید ہے کہ خواجہ مظہر الحق بطور ریجنل ڈائریکٹر پی ای ایف بہترین خدمات سر انجام دیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button