سمرا پبلک ہائی سکول حسن پروانہ روڈ بچاو تحریک شروع ہوگئی، احتجاجی ریلی

گورنمنٹ سمرا پبلک ہائی سکول حسن پروانہ روڈ کی دوسری جگہ منتقلی کے فیصلہ کے خلاف طلبا اور ان کے والدین سمیت اہل علاقہ کے لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، اور کہا کہ 60,70سال پرانا سرکاری سکول ہے جس اب کسی اور جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔۔
گذشتہ روز مظاہرین کی بہت بڑی تعداد حسن پروانہ روڈ پر واقع سمرا پبلک سکول کے سامنے جمع ہوگئی ، اور بینرز، کتبے اٹھا کر نعرے بازی کی ۔
والدین اہل علاقہ کے ساتھ سکول کے طلبا نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔
مطاہرین نے کہا کہ سمرا پبلک سکول نیشنلائزڈ تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔
نیشنلائزیشن قانون کے تحت اس کی اراضی محکمہ تعلیم کی ملیکتی ہے اب 70سال بعد قبضہ مافیا اس قیمتی اراضی کی ملکیت کا دعویدار بن کر سرکاری سکول کسی دوسری جگہ شفٹ کروانے کے درپے ہوچکا ہے یہ تعلیم دشمنی اقدام ہے جسے اہل علاقہ کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
پنجاب حکومت اور محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سینکڑوں طلبہ کا تعلیمی مستقبل داو پر لگنے سے بچانے کیلئے فوری ہنگامی اقدامات اٹھاتے ہوئے مذکورہ سکول کودوسری جگہ شفٹ ہونے سے بچایا جائے۔



















