Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں طلباء کا احتجاج، ایک زخمی، سیکورٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ہاسٹل کھلواکر طلباء کو منتشر کردیا

زکریا یونیورسٹی کا ایدھی ہاسٹل ایک بار پھر نعروں سے گونج اٹھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایدھی ہاسٹل کا ایک پنکھا خراب تھا جس پر پشتون طلباء نے احتجاج شروع کردیا اور ہاسٹل کو لاک کردیا، اسی دوران شعبہ فلاسفی کا ایک طالبعلم حسن رضا اپنی کتابیں لینے آیاتو اس کو اندر جانے سے روکا اور ایک پشتون شہریار خان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کو شدید زخمی کردیا ۔
یونیورسٹی کی سیکورٹی نے اطلاع ملنے پر فوری موقع پر کارروائی کی ہاسٹل کو کھلواکر مظاہرین کو منتشر کردیا، جبکہ شہریار موقع سے فرار ہوگیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے حسن کی درخواست پر انکوائری شروع کردی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button