Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : تعلیمی بورڈ میں بڑی ریلی

تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے بھارتی صوبہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی طرف سے خاتون کا زبردستی نقاب کھینچنے پراحتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے کی، ریلی میں بورڈ آفسران ،بورڈ ملازمین اور ایمپلائز ویلفیئر اسوسیی ایشن کے عہدیدران نے شرکت کی ۔

ریلی میں موجود شرکا نے انڈیا اور نتیش کمار کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے نتیش کمار مردہ باد، انڈیا کی بربادی تک جنگ رہے گی، ملتان بورڈ کا ایک ہی نعرہ — ظلم کے خلاف ڈٹ جانا۔ کی صدائیں بلند کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوے خرم شہزاد قریشی سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان نے کہاکہ کہ یہ واقعہ خواتین کی عزت و وقار اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔سیکولر سٹیٹ کہلانے والے ہندوستان نے بے حیائی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ کسی بھی خاتون کی مذہبی اور ذاتی تشخص کو پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملتان بورڈ خواتین کے احترام اور مذہبی آزادی کے حق میں مکمل طور پر متحد ہے اور ایسے واقعات کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ خواتین کے خلاف ہونے والی اس طرح کی حرکات کا فوری نوٹس لیا جائے۔مسلم خاتون کی بے توقیری پر پوری امت مسلمہ متحد ہے امت مسلمہ اس مسئلہ پر یکجا ہے۔

طب ملک نثار احمد صدر ایمپلائز ویلفیئر اسوسیی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ انڈیا معرکہ حق میں پاکستان سے شکست کھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہے، انڈیا بوکھلاہٹ میں الٹی سیدھی حرکتیں کر رہا ہے۔ بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹرحافظ فدا حسین ، دلنواز، مہرمحمد اکبر ،شیخ عمران حسین ، محمد الیاس نوناری ،اور دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button