Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صوبے وفاقی حکومت کو زمین کا ریکارڈ دینے کے پابند ہوں گے‘‏

وفاقی کابینہ کی صوبوں کی سروے آف پاکستان کو ڈیٹا دینے کے فیصلے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیڈسٹریل میپنگ کے حکومتی فیصلے پر بریفنگ دی گئی، ذرائع کا ‏کہنا ہے کہ صوبے وفاقی حکومت کو زمین کا ریکارڈ دینے کے پابند ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا نے ہزاروں ارب روپے کی مالیت پر قبضہ کررکھا تھا، قبضہ مافیا سےجنگلات ‏اورسرکاری اراضی کوواگزارکرایاجائیگا۔

کابینہ اجلاس میں مہنگائی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں مہنگائی کے تازہ ترین اعدادوشمار پر بھی ‏بریفنگ دی گئی۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں سندھ حکومت کے اقدامات پر سخت تنقید کی گئی، وزرا نے رائے دی کہ سندھ حکومت کی ہٹ ‏دھرمی، نااہلی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ سندھ میں آٹا چینی اور اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا، کے پی، پنجاب میں مہنگائی ‏کو کافی حد تک کنٹرول کیا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button