Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا ڈی ایچ اے سے ملحقہ آبادیوں کا دورہ

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، غلام اسرار خان نے ضلع ملتان میں انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے سلسلہ میں ڈی ایچ اے -VIIIملتان میں جزو ی طور پر متاثر ہونے والے موضع جات میں درج ووٹرز کے مسئلے کا جائزہ لینے کیلئے ضلع کا دورہ کیا ۔
موضع جات طاہر پور، رائے پور، گرے واہی، بستی گاگرہ، بستی نیوڈھنڈ، پنج کوہا، کوٹلہ سادات، بی بی پور، متی تل، جنگل کلراں والااور مردان پور جو DHAملتان میں شامل ہوگئے ہیں اور ان موضع جات کے تمام لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔
ان علاقوں کے عوام سے الیکشن کمیشن نے یہ التماس کیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے اپنے شناختی کارڈ کے پتہ کواپنی رہائش کے مطابق نادرا سے درست کروائیں تاکہ جب الیکشن کمیشن کا تصدیقی عملہ گھر گھر ووٹرز تصدیق کے لئے آئے تو وہ اپنا ووٹ نئی رہائش گاہ پر درج کرواسکیں۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے آگاہ کیا کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کا کام جاری ہے جس میں الیکشن کمیشن کی طرف سے تعینات کردہ تصدیقی عملہ گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق اور نئے ووٹوں کے اندراج کے عمل کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ہے۔
گھر گھر جا کر ووٹوں کی تصدیق کا یہ عمل 6دسمبر 2021ء تک جاری رہے گا ووٹ کا اندراج قانون کے مطابق شناختی کارڈ کے عارضی یا مستقل پتہ پر ہو سکتا ہے۔
علاوہ ازیں عوام الناس فوت شدگان کے نام بھی انتخابی فہرستوں سے خارج کروا رہے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا کہ DHA-VIIIمیں شامل ہونے والے موضع جات سے نقل مکانی کرنے والے تقریباً8,000ہزار متاثرہ ووٹرز کے لئے چیف الیکشن کمشنر کی طرف سے خاص پیغام ہے کہ وہ فوری طورپر اپنے شناختی کارڈ پر پتہ تبدیل کروائیں اور درست پتہ پر ووٹ درج کروائیں۔
میڈیا کی طرف سے ایک سوال جس میں DHA-VIIIکی زمین کے متنازع حصوں اور نقل مکانی کئے گئے ووٹرز کی رہائش کے بارے میں جواب دیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہاکہ ایسے ووٹرز جو نقل مکانی کر چکے ہیں لیکن اپنا مستقل پتہ شناختی کارڈ پر تبدیل نہیں کر نا چاہتے وہ عارضی پتہ تبدیل کر وا کر ووٹ درج کروائیں اور حق رائے دہی استعمال کریں۔
صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کے انہوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں ہدایات دیں ہیں کہ جلد تمام ضروری لوازمات الیکشن کمیشن کو مہیا کر دیئے جائیں تاکہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کر سکے۔
انہوں نے آگاہ کیا کے موجودہ بلدیاتی نمائندوں کا دورانیہ 31دسمبر 2021ء کو ختم ہوگا اور اس کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جائیگا۔الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے آگاہ کیا کے اس بارے میں الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا ۔
لاہور اور خانیوال میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے انعقاد کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور انتخابات کی شفافیت پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے انتخابی فہرست کی نظر ثانی کیلئے تعینات کردہ اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر، سپر وائزراور تصدیقی عملے سے بھی ملاقات کی۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے مختلف مقامات پر سپوٹ ویرفیکیشن بھی کی اور ضلع ملتان میں گھر گھر تصدیقی عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button