اساتذہ کو ادائیگیاں مل گئی

ڈسٹرکٹ منیجر ملتان پی ایس ای آر ڈاکٹر سید وقاص شبیر نے کہا کہ ضلع ملتان میں سروے ڈیوٹی سر انجام دینے والے محکمہ تعلیم کے تمام اساتذہ کرام کو واجبات کی مکمل ادائیگی کر دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان حسن صدیقی نے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ کو ڈی سی آفس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران واجبات کا چیک پیش کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ منیجر پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری سروے ضلع ملتان ڈاکٹر سید وقاص شبیر بھی موجود تھے، پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری سروے کا 100 فیصد ٹارگٹ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ، پی ایس ای آر سروے کے نتائج سے حکومت کو منصوبہ بندی اور وسائل کی تقسیم میں مدد ملے گی۔
ڈسٹرکٹ منیجر پی ایس ای آر ڈاکٹر سید وقاص شبیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق کی زیر نگرانی شہر کے مستحق خاندانوں تک سہولیات کی بروقت فراہمی کیلئے تمام فیلڈ اسٹاف ، ٹیچرز ، سپر وائزر نے ملتان کے لاکھوں گھروں میں جا کر سروے کامیابی سے مکمل کیا جو کہ 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ای آر سروے مستحق خاندانوں میں سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جس سے عوام کا معیار زندگی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
سروے کی کامیابی اور 100 فیصد ٹارگٹ کے حصول میں تمام فیلڈ اسٹاف ، سپروائزرز ، ٹیچرز ، امینومیریٹرز کی دن رات محنت لگن اور قومی جذبہ سے سروے شیڈول کے مطابق مکمل ہوا جو کہ قابل ستائش ہے۔



















