زکریا یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم، سیکورٹی آفیسر معاملہ چھوٹوں کے سپرد کرکے کھانے پر چلے گئے
زکریا یونیورسٹی میں طلبا تنظمیں پھر متحرک ہوگئیں, گزشتہ شام ایک بار پھر بڑا تصادم ہوگیا۔
شعبہ ماس کام کے قریب اسلامی جمعیت سے تعلق رکھنے و الے منور اور حارث جبکہ پی ایس ایف کے فیصل اور ناصر میں جھڑپ ہوگئی، جو بعد میں تصادم میں بدل گئی۔
جمعیت کی طر ف سے تشدد کیاگیا جس کے بعد پی ایس ایف کے ارسلان بھٹو، زرمرد خان ، راو فہیم ، سلمان پٹھان، مشتاق ڈنڈے سوٹے لیکر آگئے، جس پر لڑائی شروع ہوئی تو اسلامی جمعیت کے کارکنوں نے بھاگ کر حمزہ ہال میں پناہ لے لی ۔
اس دوران سیکورٹی کا دور دور تک کوئی پتا نہیں تھا پی ایس ایف کے حمزہ ہال پر دھاوے کو روکنے کے لئے سیکورٹی متحرک ہوئی اور پولیس کو بھی طلب کرلیاگیا ۔
پی ایس ایف والے حمزہ ہال میں کمرہ نمبر 129 اور 113 کا تالہ توڑ کر گھس گئے مگر ان کے ہاتھ کچھ نہ لگا۔
تاہم پولیس کے آنے پر سب کو واپس بھیجا گیا اور پولیس نے سرچ آپریشن بھی کیا مگراس کے ہاتھ بھی کچھ نہیں آیا۔
ابھی معاملہ چل رہاتھا کہ سیکورٹی آفیسر گھر سے فون آنے پر کھانے کےلئے چلے گئے تاہم آرا و حالات کو ٹھنڈا کرتے رہے ، لیکن رات گئے تک کشیدگی برقرار رہی ۔