Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی ترقی کے لئے اساتذہ کی عارضی سینارٹی لسٹیں جاری

محکمہ سکولز نے پی ایس ٹی سے ای ایس ٹی ترقی کے لئے اساتذہ کی عارضی سینارٹی لسٹیں جاری کردیں۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ ایسی پی ایس ٹی آفیسر جو مردانہ ایلیمنٹری سکولز میں فرائض سرانجام دے رہی ہیں یا ماڈل سکول میں کام کررہی ہیں کی ان سروس ترقی کےلئے عارضی سینارٹی لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔

تمام پرنسپل ، سینئر ہیڈماسٹر ، ہیڈ ماسٹر، ڈی ڈی ای او ایلمنٹری میل اینڈ فی میل ونگ کویہ فہرستیں ارسال کی گئیں ہیں تاکہ تصدیق کاعمل مکمل ہوسکے۔

تمام آفیسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 25 فروری تک فہرستوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرکے رپورٹ ارسال کریں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button