Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

حکومتی امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

حکومتی امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں، اپوزیشن کی جانب سے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں مقررہ وقت تک حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار پی پی رکن علی حیدر گیلانی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکے۔

مدمقابل کوئی امیدوار نہ ہونے پر حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

سیکریٹری اسمبلی کے مطابق مقررہ وقت شام 5 بجے تک اپوزیشن کی جانب سے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے رکن علی حیدر گیلانی کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کیا تھا ۔

تاہم ذرائع کے مطابق علی گیلانی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لڑنا نہیں چاہتے تھے، اسی وجہ سے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button