Breaking NewsNationalتازہ ترین
قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ میں نے بطور قائم مقام اسپیکر پی ٹی آئی کے 123 اراکین کے استعفوں کو منظور کرلیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹۓ ٹوئٹر پر اپنے پیغٖام میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین کے استعفے رولز کے تحت منظور کیے گئے۔
اس حوالے سے سابق وزیر اطلاعات فرخ حبیب نے تصدیقو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، استعفوں کی منظوری سے عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ انہیں 125 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے موصول ہوئے تھے جن میں سے این اے12 کے محمد نواز اور این اے-47 کے جواد حسین کے علاوہ سب نے خود یہ استعفے جمع کرائے۔

















