Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

پی ٹی آئی کے سبطین خان سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

پی ٹی آئی اور ق لیگ اتحاد نے وزارت اعلیٰ کے بعد اسپیکر شپ بھی جیت لی، دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے۔

سپیکر کے انتخاب میں ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار سیف الملوک کھوکھر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تحریک انصاف کے سبطین خان نے 185 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے سیف الملوک کھوکھر 175 ووٹ حاصل کرسکے۔

اس سے قبل اسپیکر کے انتخاب کے موقع پر ایوان میں اپوزیشن اراکین کی سیکریٹری اسمبلی سے ہاتھا پائی ہوئی تھی، اور ن لیگی ارکان نے بیلٹ پیپرز پھاڑ دیے تھے۔

سپیکر کا انتخاب، ایوان میں ن لیگی ارکان کی ہنگامہ آرائی، بیلٹ پیپرز پھاڑ دیے۔

اس موقع پر پینل آف چیئرمین وسیم بادوزئی نے ن لیگی ارکان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رولنگ دی کہ بیلٹ پیپرز فوری واپس کیے جائیں۔

انہوں نے اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ ایوان کا ماحول خراب نہ کریں، ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان نے چار بیلٹ پیپرز اٹھا لیے ہیں اس طرح کا رویہ نہیں چلے گا کہ بیلٹ پیپرز پھاڑے جائیں۔

ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے ووٹ ڈالنے کے موقع پر ایوان میں لوٹا لوٹا کے نعرے لگائے گئے، جس کے بعد لیگی ارکان اپنے حصار میں انہیں لائے اور ووٹ کاسٹ کروایا۔

خیال رہے کہ پرویزالٰہی کے وزیراعلیٰ بننے پراسپیکر پنجاب اسمبلی کی نشست خالی ہوئی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button