آپ کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں ؛ ہمیں سب پتا ہے، سب کوانکم ٹیکس کے ساتھ سیل ٹیکس بھی دینا پڑے گا:شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں ،ہمیں سب پتا ہے سب کوانکم ٹیکس کے ساتھ سیل ٹیکس بھی دینا پڑے گا، عمران خان بھی مسٹر کلین ہیں، میں توتنخواہ بھی نہیں لیتا۔
ایک بیان میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جب لوگوں کوسہولت ہو تو وہ زیادہ ٹیکس دیتےہیں ہم ایک جگہ ٹیکس جمع کریں گے ہمارے خیال میں زیادہ ٹیکس جمع ہوگا جس ملک میں ٹیکس جمع نہیں ہوگا، توترقی کیسےہوگی۔
شوکت ترین نے کہا کہ 2009 میں جرمنی کی ایک ٹیم آئی تھی ،جرمن ٹیم نے کہاآپ ٹیکس نہیں دیتےتوآپ کا ووٹ ہی نہیں ہماری یہ حالت ہے 22 کروڑ لوگوں میں سے3ملین ٹیکس دیتےہیں۔
اب ہم ٹیکنالوجی کااستعمال کریں تبدیلی ہوناشروع ہوگی، ٹیکنالوجی کےذریعےہم ان تک پہنچ جائیں گےتوٹیکس نہیں دیتے۔
انہوں نے کہا کہ اگلےچندہفتوں میں ہم لوگوں تک پہنچ جائیں گے ہم ان لوگوں کوبتائیں گےانکی انکم کیا ہے اور کتنا ٹیکس بنتاہے اب ہم ڈیٹا کے ساتھ لوگوں تک جائیں گے وہ سمجھتےہیں کہ ڈیٹامیں غلطی ہےتو پینل آف آڈٹ فراہم کر دیں گے اگر اس کےبعدبھی ٹیکس نہیں دیں گےتو پھر عدالت لے جایا جائےگا ہمارے آنے سے پہلے انہیں چاہئے کہ وہ ٹیکس دیناشروع کر دیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بتائیں گےبینک اکاؤنٹس میں کتناپیسہ ہےاورکتنےبل ادا کیےکتنا ٹریول خرچہ ہے منی بجٹ بل پیسہ اکھٹا کرنے کیلئے نہیں ہے ملک کے2بلین عوام کو نوکریوں ،گھروں کی ضرورت ہے، ادھار لےکر ہم اپنا کرنٹ ایکسپینڈیچر ادا کرتے ہیں، اردگرد دیکھیں تولوگ بڑے بڑےگھروں میں رہ رہےہیں ان لوگوں کاٹیکس ریٹرن دیکھیں تونہیں نظرنہیں آتے، ہم وہ لوگ نہیں جوپیسوں میں خوردبردکریں۔



















