Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکولوں میں ڈنڈا رکھنے پر سخت پابندی عائد

پنجاب بھر کےسکولوں میں بچوں پرتشدد واقعات میں اضافہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نےسکولوں میں ڈنڈا
رکھنے پر سخت پابندی عائدکردی۔

تفصیل کے مطابق ایک سال کے دورن سکولوں میں تشدد کے 70 سے زائد کیس رپورٹ ہوئے، رواں تعلیمی سال میں ابھی تک بچوں پرتشدد کے81 سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی میں متعدد بار قرارداد پیش، کوئی واضح قانون سازی نہیں کی جا سکی۔

جس کے بعد محکمہ سکولز نے ہدایت جاری کی ہے کہ سکولوں میں ڈنڈا رکھنے پر متعلقہ ٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی، ڈنڈے سے بچوں پر شدید تشدد پر متعلقہ ٹیچرز کیخلاف ایف آئی آردرج ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button