Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی سے پرائیویٹ بلز کی منظوری کے ذریعے منظور شدہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ،، ایچ ای سی قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں چارٹرڈ منسوخ کر دیا جائے گا۔
تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی سے پرائیویٹ بلز کی منظوری کے ذریعے منظور شدہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں چارٹرڈ منسوخ کر دیا جائے گا۔

پرائیویٹ بلز کی منظوری کے بعد یونیورسٹیاں پنجاب ایچ ای سی اور ایچ ای سی قوانین سے آزاد نہیں ہوں گی۔

ان یونیورسٹیوں کو اساتذہ کی بھرتیوں اور ڈگریوں کے اجراء کے لئے کمیشن سے لازمی طور پر اجازت حاصل کرنا ہوگی ۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نئی منظور شدہ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔

پنجاب اسمبلی نے پرائیویٹ بلز کے ذریعے چھ پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے قیام کی منظوری دی ہے۔

پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ڈگری پروگرامز کا اجراء اور اساتذہ کی ہائیرنگ ایچ ای سی ضابطہ کے تحت ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button