Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل

پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے انتخابات کا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا، جس میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

یہ انتخابی عمل پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے کانفرنس ہال لاہور میں مکمل ہوا، جہاں پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ عرفان اللہ خان اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نمائندہ طاہر محمود راجہ موجود تھے۔

الیکشن کمشنر محمد ظفر شیروانی نے انتخابی عمل کی نگرانی کی، نتائج کے مطابق ڈاکٹر حمود لکھوی صدر، حمیرہ مغل سینئر نائب صدر، محمد جمیل کامران سیکرٹری جنرل اور شاہد رضا خزانچی منتخب ہوئے۔

جبکہ نائب صدور میں ظفر حسین وڑائچ، سرفراز احمد، مس شہر بانو اور بلال مصطفی شامل ہیں۔ ممبر ایٹ لارج کے طور پر سید علی شاہ، ظہیر لک، ندیم سجاد شاہ اور مس مناہل احمد منتخب ہوئے۔

الیکشن کمشنر کے مطابق پنجاب کے مختلف ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے صدور نے شرکت کی اور تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

انتخابات کے بعد ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی، اجلاس میں بیس بال کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے، جن میں مارکیٹنگ اور میڈیا مینیجرز کی تقرری شامل ہے۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پنجاب میں بیس بال کو مزید منظم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

اجلاس میں ڈیرہ غازی خان کے مبشر ہارون کو ساؤتھ پنجاب کا ڈائریکٹر یوتھ مقرر کیا گیا اس کے علاوہ سینٹر اور اپر پنجاب میں بھی ڈائریکٹر یوتھ تعینات کیے جائیں گے جبکہ ڈائریکٹر میڈیا اور دیگر اہم عہدوں پر بھی تقرریوں کی منظوری دی گئی۔

صدر ڈاکٹر حمود لکھوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم سب مل کر پنجاب میں بیس بال کو ترقی دیں گے اور اسے ایک مضبوط اور منظم کھیل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باصلاحیت افراد کو آگے لانا اور میرٹ پر فیصلے کرنا ان کی اولین ترجیح ہو گی۔

اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب بیس بال ایسوسی ایشن جمیل کامران نے کہاکہ اب توجہ صرف بیس بال کی ترقی پر ہوگی ۔انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس کھیل میں مواقع دیکر بہتر نتائج حاصل کیئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button