Breaking NewsEducationتازہ ترین
پی بی سی سی نے میڑک اور انٹر کا امتحانی نظام تبدیل کردیا

پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹر کا امتحانی نظام تبدیل کردیا، اب رزلٹ کارڈ پر بھی سپلیمنٹری کا لفظ تحریر نہیں ہوگا۔
ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے رواں سال سے بچوں سے ضمنی امتحانات نہ لینے کا فیصلہ کیا ، پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے مشاورت کے بعد تعلیمی بورڈز کا امتحانی نظام تبدیل کردیا , تعلیمی سال میں صرف دو بار امتحانات منعقد کروائے جائیں گے، نیا امتحانی نظام موجودہ تعلیمی سال سے نافذ العمل ہے۔
دوسرا سالانہ امتحانات ستمبر میں منعقد ہوگا، ایسے امیدوار جو سالانہ امتحان میں شرکت نہیں کرسکیں گے، وہ ستمبر میں دوسرے امتحان میں شرکت کرسکیں گے۔


















