Breaking NewsEducationتازہ ترین
ڈپلوموں کے عملی امتحان کا شیڈول تبدیل

پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن نے مختلف ڈپلوموں کے عملی امتحان کا شیڈول تبدیل کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ فنی تعلیمی بورڈ پنجاب کے مطابق ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر، ڈپلومہ آف ڈریس میکنگ اینڈ ڈریس ڈیزائنگ اور ڈپلومہ آف سٹی گلڈ کے عملی امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کر دی گئی ہے، مذکورہ ڈپلوموں کے عملی امتحانات 5 مئی سے ہوں گے، امتحانات کا سلسلہ 24 مئی تک جاری رہے گا اور 2 جون کو نتیجہ جاری کردیا جائے گا۔
امتحانات متعلقہ کالجز میں ہی ہوں گے، کالج انتظامیہ نتائج تیار کرکے فنی تعلیمی بورڈ کو بھجوائے گی۔


















