زندہ قومیں اپنے رسم و رواج اور روایات کو زندہ رکھتی ہیں، :شمائلہ بشیر

گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ممتاز آباد کی ہیڈ مسٹریس مسز شمائلہ بشیرنے کہا کہ زندہ قومیں اپنے رسم و رواج اور روایات کو زندہ رکھتی ہیں، کسی بھی خطے، علاقے کی ثقافت نسل در نسل انسانی ارتقائی سفر کی مرہون منت ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول ممتاز آباد میں 14مارچ 2022ء کو ”پنجاب کلچر ڈے“کی تقر یب سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ حیات پر گامزن زندگی کے گزرتے ہوئے ماہ و سال کے ذریعے کلچر، تہذیب و ثقافت، رسوم وراوج اور طور طریقے آنے والی نسلوں کو منتقل ہوتے جارہے ہیں۔
اسی سلسلے میں حکومت پنجاب نے بہار کی آمد کے ساتھ ہی تعلیمی اداروں میں ”پنجاب کلچر ڈے“ کے انعقاد کا اعلان کیا تاکہ ہماری نئی نسل اپنی روایات اور تہذیب و ثقافت سے جڑی رہ سکے۔
اساتذہ و طالبات نے مل کر پنجاب کی ثقافت کے ابھرتے رنگوں کے امتزاج سے مزین سٹالز لگائے۔ تقریب میں مخصوص علاقائی اور ثقافتی لباس پہن کر بھرپور شرکت کی۔ طالبات کے مابین لوک گیتوں اور روایتی شاعری کا مقابلہ بھی ہوا۔
اس کے علاوہ سائیں ظہور، بابا بلھے شاہ، وارث شاہ. سسی پنوں. ہیر رانجھا. سوہنی ماہی وال. مولا جٹ.. نوری نتھ. عارف لوہار ذیشان روکھڑی کے کردار کو طالبات نے خوب نیھبایا۔
تقریب میں درجہ چہارم کے ملازمین نے بھی پرفارمنس دکھائی۔


















