تعلیمی بورڈ نے نہم جماعت میں ری ایڈمیشن کے لئے شیڈول جاری کر دیا

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نہم جماعت میں ری ایڈمیشن کےلئے شیڈول کا اعلان کردیا، جس کے مطابق چار ستمبر تک داخلے کی فیس 22 سو روپے مقرر کی گئی جبکہ ایک ماہ تاخیر سے چار اکتوبر تک فیس دو ہزار جرمانے کے ساتھ 42 سو روپے مقرر کی گئی ہے۔
جماعت نہم میں پاس طلباء طالبات ملتان بورڈ کے شعبہ میٹرک سے اپنا جماعت نہم کا نتیجہ منسوخ کروا کر ری ایڈمشن حاصل کر سکتے ہیں۔
اس پالیسی سے فائدہ اٹھانے کے خواہشمند امیدوار امتحان کے مزید کسی مرحلے میں حاضر یا پاس نہیں ہو سکتے، نتیجہ کے اعلان کے بعد پانچ سال میں ایک بار نتیجہ منسوخ کیا جا سکتا ہے۔
دوبارہ داخلے کے لیے نتیجہ کی منسوخی ضروری ہے اگر امیدوار نمبر بہتر کرنا چاہتا ہے تو منسوخی کی ضرورت نہیں ہے، ایک مضمون یا ایک سے زائد مضامین میں فیل ہونے والے طلباء طالبات کو جماعت نہم میں ری ایڈمشن حاصل کرنے کے لیے نتیجہ منسوخ کروانے کی ضرورت نہ ہے۔
جماعت نہم میں ری ایڈمشن حاصل کرنے والے طلباء طالبات اسی گروپ میں یا گروپ تبدیل کر کے اسی ادارے میں یا کسی بھی ادارے میں ری ایڈیشن حاصل کر سکتے ہیں۔
نیز جماعت نہم میں ری ایڈمیشن حاصل کرنے والے امیدواران بورڈ کی کسی بھی پوزیشن کے حق دار نہ ہوں گےجماعت نہم سالانہ 2025 میں پاس ہونے والے طلباء طالبات رزلٹ شائع ہونے کے 15 ایام تک اپنا جماعت نہم کا نتیجہ شعبہ میٹرک سے منسوخ کروا کر رہی ایڈمشن حاصل کر سکتے ہیں۔




















