Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ رواں برس کمپیوٹر سائنس کا پیپر ‘ای شیٹ’ پر لیں گے

پی بی سی سی کے فیصلے کی روشنی میں امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نویں اور دسویں جماعت خصوصاً کمپیوٹر سائنس کے امتحانات کے لیے ای شیٹ (E-Sheet) سسٹم متعارف کرانے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

نئے نظام کے تحت امیدواروں کی جوابی کاپیاں اسکین کرکے آن لائن چیک کی جائیں گی۔ ایگزمینرز گھر بیٹھے کمپیوٹر کے ذریعے پیپر مارک کرسکیں گے، جس سے وقت کی بچت اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہر ایگزمینر صرف ایک سوال چیک کرنے کا مجاز ہوگا، اگر پرچے میں پانچ سوالات ہوں گے تو پانچ مختلف ایگزمینرز ہر سوال الگ الگ چیک کریں گے، اس طریقہ کار سے مارکنگ میں جانبداری اور غلطیوں کے امکانات کم ہوں گے۔

ای شیٹ پر طلبہ کو دیے گئے سوال نمبر کے مطابق ہی جواب تحریر کرنا ہوگا تاکہ اسکیننگ اور آن لائن مارکنگ میں آسانی رہے۔

حکام کے مطابق ای شیٹ سسٹم متعارف کرانے سے مارکنگ کا معیار بہتر ہوگا اور نتائج میں شفافیت آئے گی۔

آن لائن ریکارڈ محفوظ ہونے کے باعث ری چیکنگ سے متعلق شکایات میں بھی کمی متوقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button