Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے سکولوں میں اساتذہ کے لئے ڈریس کوڈ نافذ کردیا

تفصیل کے مطابق پیف نے اپنے پارٹنر اسکولوں کے اساتذہ کے لیے معیاری ڈریس کوڈ پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مراسلے میں تمام پارٹنر اداروں کو فوری طور پر ہدایات پر عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے، جاری کردہ مراسلے کے مطابق اساتذہ کے لیے سادہ، باوقار اور پیشہ ورانہ لباس پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، یکسانیت اور مثبت تعلیمی ماحول کو فروغ دیا جا سکے۔

ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ اسکول انتظامیہ اس کی نگرانی کی ذمہ دار ہوگی، اس اقدام کا مقصد اساتذہ کے وقار کو برقرار رکھنا اور طلباء کے لیے ایک مثالی تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے۔

پارٹنر سکولز کے سربراہان اس امر کو یقینی بنائیں کہ تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ مقرر کردہ ضابطہ لباس کی مکمل پابندی کرے۔

مزید برآں، ہدایات میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ آفیسرز اور مانیٹرنگ ٹیمیں مختلف اوقات میں اسکولوں کا دورہ کر کے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اسکول کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button