Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کا کنسل شدہ سکول کھولنے کے تیسرے مرحلے کا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے کنسل شدہ سکولوں کے متبادل سکول کھولنے کے تیسرے مرحلے کا اعلان کردیا۔

پیف کوالٹی انشورنش ٹیسٹ میں تین بار فیل ہونے والے سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کردیتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ ایسے سکول جن کو پہلے فیز اور دوسرے فیز میں رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہو، یا ایسے سکول جن کے متبادل ادارے قائم نہ ہوسکے ہوں کےلئے تیسرے مرحلے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

جاری مراسلے کے مطابق خواہش مند مالکان پیف کے ساتھ مختلف پروگرامز کے تحت الحاق کی شرائط دیکھ کر درخواست دے سکتے ہیں۔

آن لائن پورٹل پردرخواست 25جولائی تک ارسال کی جاسکتی ہے ، جبکہ کوریئر کی ذریعے درخواست اور کوائف 5 اگست تک ہیڈ آفس پہنچنا ضروری ہیں۔

نامکمل او ر تاخیر سے آنے والی درخواستوں کو مسترد کردیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button