Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا
پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ تمام سکول مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ فیز 3 اور 4 کے نتائج کا اعلان کردیاگیا۔
ایسے سکول جن کے طلباء اس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے ہیں، اگر وہ ری چیکنگ کرانا چاہتے ہیں تو دس ہزار سنگل فیس کے ساتھ 18اپریل تک درخواست جمع کراسکتے ہیں ۔
درخواست فارم ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں، ری چیکنگ فیس ناقابل واپسی ہے۔
ری چیکنگ کےلئے بینک کی اصل رسید لانا ضروری ہے، پے آرڈر قبول نہیں کیا جائے گا۔