Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا سکولوں کی منسوخ شدہ رجسٹریشن بحال کرنے کا فیصلہ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ایسے سکولوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن کی رجسٹریشن کسی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔
اس ضمن میں پیف حکام نے شرائط و ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔کینسل شدہ سکولوں کو متبادل پروگرام میں دوبارہ سے رجسٹرڈ کیا جائے گا۔
سکولوں کی رجسٹریشن بہ طور سکینڈ کیمپس یا متبادل کیمپس کے طور پر کی جائے گی۔
پیف حکام نے سکولوں سے 21 مارچ تک کوائف طلب کر لیے ہیں، پیف حکام نے واضح کیا ہے کہ سکولوں کی جانچ پڑتال متعلقہ کلاس کے طے شدہ ضوابط کی بنیاد پر کی جائے گی، کینسل شدہ سکولوں کی عمارتوں میں دوبارہ سے کلاسز کا آغاز ہوگا۔



















