Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف نے تمام پارٹنرز کو سکول انفارمیشن سسٹم میں درستگی کی ڈیڈ لائن دے دی

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ ڈراپ ہونے طلبا اور سکولوں کو بحال کرنے کافیصلہ ہوگیا ہے ۔
ایسے پارٹنر سکول جو فیلڈ وزٹ 2021کے دوران فنکشنل پائے گئے ان کو بحال کیا جارہا ہے ، ان سکولوں پر پیف کی تمام پالیسز لاگو ہوں گی ۔
جنوری 2022 سے نومنشن والے طلبا سے فیس لینے کی اجازت نہ ہوگی ، اس لئے ایسے طلبا کی کلاسز 31دسمبر2021تک درست کرلیں ، جو سکول چھوڑ چکے ہیں ان کو ڈراپ کردیں جس کے بعد ووچر کارڈز کی تقسیم کی جائے گی اور سس پر تصدیق کی جائے گی ، طلبا سے فیس وصولی کے حوالے سے معلومات لی جائیں گی اور ادائیگی کا آغاز یکم جنوری 2022 سے کیا جائے گا۔


















