Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف کا بڑا اجلاس، اہم مالیاتی فیصلوں کی منظوری

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 89واں اجلاس پیف صدر دفتر میں منعقد ہوا،جس کی صدارت چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان نے کی۔

اجلاس میں ممبر چیف منسٹرٹاسک فورس مزمل محمود، سیکرٹری(لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن) سید حیدر اقبال،عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار حسین بٹ (ڈائریکٹر )، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر صائمہ ملک (اسسٹنٹ چیف)،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے افتخار سلیم بھٹی (ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل) نے شرکت کی جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے میر رضا (ایڈیشنل سیکرٹری فنانس) اور ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ) اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔

مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے منظوری کے لیے ایجنڈے پیش کیے۔ پیف بورڈ نے مالی سال 2024-25کے لیے بجٹ کی حتمی منظوری دے دی۔

پیف سے منسلک پارٹنر سکولوں کو ادائیگیوں کے لیے 25ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، مفت نصابی کتب کی فراہمی کے لیے رواں مالی سال میں 1.5ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

اجلاس میں پیف کے انتظامی اخراجات کو بجٹ کے 4فیصد تک محدود رکھنے کی منظوری دی گئی۔

بورڈ نے سپورٹس اور ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے 1.5 کروڑروپے کی منظوری دی۔ ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے لیے 3کروڑ اور پائلٹ میل پروگرام کی مد میں 2کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ہر سال پیف کے دو ملازمین قرعہ اندازی کے ذریعے حج کی سعاد ت حاصل کریں گے، بورڈنے منظوری دے دی۔

پیف بورڈ نے درجہ چہارم کے میل الاؤنس اور اوور ٹائم الاؤنس بڑھانے کی منظوری دی، بورڈ نے پیف ملازمین کے لیے سالانہ انکریمنٹ کی منظوری بھی دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم محنت اور لگن سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام تین ماہ کی قلیل مدت میں لانچ کرنا پیف ٹیم کی محنت کا ثبوت ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پارٹنر سکولوں میں طلبا و طالبات کو اخلاقیات اور زندگی گزارنے کے بہتر اصولوں کے بارے میں خصوصی لیکچرز دیے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button