Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیف نے تمام سکولوں کو متعلقہ تعلیمی بورڈز سے الحاق کا حکم جاری کردیا
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پیف کے تمام سکینڈری سکولوں پر لازم ہوگا کہ وہ یکم جولائی 2023 تک اپنے متعلقہ بورڈ سے الحاق کرلیں ، اور اگر کوئی سکول مقررہ مدت تک ثانوی بورڈ سے الحاق نہیں کرتا تو اس سکول کی مالی معاونت بند کردی جائے گی ۔
ایم ڈی پیف کیس ٹو کیس کی بنیاد پر اس بات کافیصلہ کریں گے کہ ثانوی بورڈ سے الحاق کی مدت میں اضافہ کردیاجائے یا پھر سکول لیول کو مڈل قرار دے دیا جائے ۔