Breaking NewsEducationتازہ ترین
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں میں تصدیق کا عمل آج سے شروع

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سکولوں میں انرولمنٹ کی تصدیق کا عمل آج سے شروع ہوگا ۔
جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ پیف نے تصدیق کا عمل آج سے شروع کرنا ہے، ایسے سکول جن کے طلباء کی تعداد 750 سے زائد ہے، ان میں دو مانیٹرز آئیں گے ، ایک انفراسٹرکچر کے لیے اور دوسرا سس ویری فیکیشن کے لیے ہوگا، مانیٹرنگ عملہ کم ہونے کی صورت میں کچھ پیف آفس کے افسران بھی یہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پیف آفس والے سس ویرفیکیشن کریں گے۔
جاری ہدایات میں کہاگیا ہے کہ بک لیٹ میں صرف پہلے سے ویری فائیڈ بچے شامل کیے گئے ہیں، نیو ایڈمیشنز کو بک لیٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
نیو ایڈمیشنز کی ویری فیکیشن چھٹیوں کے بعد کی جائے گی ۔
نئے قانون کے مطابق تمام پروگرامز میں نیو ایڈمیشنز کی پیمنٹ ویری فیکیشن کے ماہ سے شروع کی جائے گی ۔



















