پیف کی فنانس کمیٹی کا اجلاس
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی فنانس کمیٹی کا 53 واں اجلاس منعقد ہوا۔
کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر اعظم چوہدری نے اجلاس کی صدارت کی۔
مینیجنگ ڈائریکٹر پیف منظر جاوید علی نے کمیٹی کے سیکرٹری کے طور پر ممبران کویکم اکتوبر 2022 سے 31 مارچ 2023 تک کی انڈومنٹ فنڈ رپورٹ، مالی سال 2022-23کے پہلے، دوسرے اور تیسرے سہ ماہی عرصہ کی تجزیہ رپورٹ،اور مالی سال 2023-24کے لیے بجٹ کا تخمینہ پر تفصیلی بریفنگ دی۔
پیف بورڈ ممبر ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ)،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے حسن فاروق (اسسٹنٹ چیف ایجوکیشن) اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے قرۃ العین (ڈپٹی سیکرٹری)نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران کمیٹی کے اراکین نے اہم مالیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی قیمتی آراء اور تجاویز سے آگاہ کیا۔
مذکورہ مدت کے لیے انڈومنٹ فنڈ کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اور کمیٹی نے فنڈ کے انتظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بجٹ کے استعمال کی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کمیٹی ممبران کو اس مدت کے دوران وسائل کے موثر استعمال کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر اعظم چوہدری نے اجلاس کے دوران اطمینان کا اظہار کیا اور فاؤنڈیشن کے مالی معاملات پر قیمتی معلومات فراہم کرنے پر کمیٹی ممبران، ایم ڈی پیف اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد فاروق، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشنز) قرۃ العین میمن، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) راجہ محمد اشرف، ڈائریکٹر (فنانس) قاسم منیر، ڈائریکٹر ثمینہ نواز، ڈائریکٹر (این ایس پی) کرنل (ریٹائرڈ) محمد اطہر رؤف، ڈائریکٹر (آئی ٹی) محمد شعیب، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) قاسم نصیر، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایڈمن) شہزاد جاوید اور پیف کے دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔