Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے سکولوں کو فلڈ ہدایات جاری کردیں

مراسلےمیں کہا گیا ہےکہ ملک میں جاری حالیہ بارشوں اور سیلابی صور تحال کے پیش نظر تمام پارٹنر ز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اسکول کی عمارت حالیہ بارشوں یا سیلاب سے متاثر ہوئی ہے تو براہ کرم تعلیمی سر گرمیاں شروع کرنے سے احتیاط کریں تاکہ بچوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اگر اسکول کے قریب کوئی محفوظ عمارت دستیاب ہے تو وہاں عارضی طور پر تعلیمی سر گرمیوں کو جاری رکھنے کا انتظام کیا جاسکتا ہے، تاہم اس کے لیے اپنے متعلقہ پروگرام ڈائر یکٹر سے پیشگی اجازت لینا ضروری ہے۔

ایسے اسکول جن کی عمارت کمرہ جماعت مٹی سے بنے ہوئے ہیں، وہ حد درجہ احتیاط برتیں اور اسکول کھولنے سے پہلے محفوظ عمارت کی مکمل یقین دہانی کر لیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

اس صورتحال میں متاثرہ اسکول فوری طور پر پیف کے مرتب کردہ گوگل فارم کے ذریعے اپنے اسکول کو بارشوں یا سیلاب سے پہنچنے والے نقصانات سے آگاہ کریں تا کہ اس ضمن میں آپ کی رہنمائی اور مدد کی جاسکے۔

پیف انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ کھڑی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ ہم سب مل کر اس صور تحال پر قابو پالیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button